پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے آج کہا کہ انکا ملک ہمیشہ سے ہی ہندستان کے ساتھ معمول کے رشتے قائم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ باہمی عزت و احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر ہونا چا ہیے۔
اسکے ساتھ ہی انھوں نے دونوں
ملکوں کے درمیان پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کی بات کہی ۔
پاکستان کے قومی دن کے موقع پر یہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر باسط نے کہا کہ دو طرفہ تعاون پر مبنی رشتوں اور علاقائی سلامتی کو فروغ دینا لازمی ہے۔